لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی کارکن عیدالفطر انتہائی سادگی سے منائیں،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

  • May 18, 2020, 1:25 am
  • National News
  • 192 Views

عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر بلوچستان اور خیبر پشتونخواہ کے تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے،لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی کارکن عیدالفطر انتہائی سادگی سے منائیں،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کا مسلہ سنگین ترین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے ریاستی اداروں کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ افراد کے تعداد میں اضافہ تشویش کا باعث بنتا جا رہا ہے نیشنل پارٹی خیبر پختون خواہ کے سابق صوبائی جنرل سکریٹری رکن مرکزی کمیٹی ادریس خٹک کو 13 نومبر کو اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے ریاستی اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ادریس خٹک جمہوریت پسند اور پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھنے والے سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے لیکن ان کے اغوا نما گرفتاری کو 200 دن ہونے کے قریب ہیں ان کے خاندان کے افراد اور معصوم بچے ان کی راہ دیکھ رہے ہیں لیکن تاحال ان کی بازیابی نہیں ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پشتونخواہ کے عوام اور سیاسی کارکنوں کا فقط یہ قصور ہے کہ وہ انسانی حقوق اور اپنے جمہوری سیاسی و قومی حقوق کی بات کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بلوچستان پہلے نمبر پر ہے سینکڑوں سیاسی کارکن گزشتہ کئی سالوں سے کال کھوڑیوں میں بند انسانیت سوز تشدد کا شکار ہیں اور ان کے پیارے ان کی راہ دیکھ رہے ہیں لیکن ملک میں قائم سیاسی حکومتوں کے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی ہے حکمرانی کے نشے میں دھت حکمرانوں کو عوام اور سیاسی کارکنوں کازرہ برابر بھی احساس نہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ عیدالفطر اور ماہ صیام کے مبارک موقع پر ادریس خٹک سمیت بلوچستان کے تمام لاپتہ سیاسی کارکنوں کو بازیاب کرا جائے انھوں نے عوام اور پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے غم حصہ دار بننے کے لیے عیدالفطر انتہائی سادگی سے منائیں