ٹڈی دل (ملخ) کے حملے انتہائی تشویشناک ہے

  • May 18, 2020, 1:40 am
  • National News
  • 120 Views

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں پشتون بلوچ صوبے کے مختلف اضلاع وعلاقوں میں ٹڈی دل (ملخ) کے ایک بار پھر سے خطرناک حملے اور اس سے فصلوں کو پہنچنے والے تباہ کن نقصانات پرسخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فصلات کی بچاؤ اور نقصانات کے ازالے کیلئے فوری اورموثر اقدامات کو لازمی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل (ملخ) کے حملے انتہائی تشویشناک ہے پارٹی بارہا سلیکٹڈ صوبائی حکومت کو ٹڈی دل (ملخ) سے فصلات کی بچاؤ کیلئے بروقت نشاندہی کرچکی مگر سلیکٹڈ حکومت ہر شعبہ میں ناکام رہی ہے دسمبر جنوری میں آنیوالے ٹڈی دل (ملخ) جو کہ سردی اور برفباری سے مرگئے تھے لیکن بعض گرم علاقوں میں رہنے کی وجہ سے ان میں اب مزید اضافہ ہوا ہے اور اب گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے صوبے کے مختلف اضلاع وعلاقوں میں مسلسل ٹڈی دل(ملخ) کے آنے اور فصلات کی تباہی کی اطلاعات مل رہے ہیں اور اخبارات میں بھی اس کے بیانات شائع ہوچکے ہیں لیکن سلیکٹڈ صوبائی حکومت سو رہی ہے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی کے بعد اب ٹڈی دل (ملخ) سے بھی صوبے کے غریب عوام، زمینداروں،بزرگروں کو ناقابل تلافی نقصانات سے دوچار کرنے پر تلی ہوئی ہے اور فصلات کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونگے جو کہ تشویش ناک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فصلات کی بچاء اور ٹڈی دل (ملخ) کے حملے سے زمینداروں کوہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرے اور متعلقہ محکمہ کے ذریعے سپرے کروائیں جائیں تاکہ مزید نقصانات سے میندار اور ان کی فصل بچ سکیں۔ لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت، محکمہ زراعت ودیگر اس سلسلے میں مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور خود کو بے خبر رکھتے ہوئے عوام بالخصوص زمینداروں، بزگروں، کھیتی باڑی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں کیونکہ اس سلسلے میں اب تک کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا جو کہ قابل مذمت ہے۔