جیف بیزوز دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کیلئے تیار

  • May 18, 2020, 1:59 am
  • World News
  • 159 Views

ایمیزون کے سی ای او اور دنیا کے امیر ترن شخص جیف بیزوز بہت جلد کھرب پتی کلب کے پہلے رکن بن جائیں گے، طلاق کی مد میں 38 ارب ڈالر کی ادائیگی کے باوجود جیف 2026 تک کھرب پتی بن جائیں گے۔

ایمیزون کے مالک کی دولت میں گزشتہ 5 برسوں سے اوسطاً 34 فیصد سے اضافہ ہورہا ہے اور امید ہے کہ جیف 62 برس کی عمر میں کھرب پتی کلب کے پہلے رکن بن جائیں گے جبکہ چینی رئیل اسٹیٹ ٹائیکون زو جیاین 2027 میں 68 برس کی عمر میں اس کلب کے دوسرے رکن بنیں گے۔

ایک ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ مارک زکربرگ کھرب پتی کلب کی رکنیت جیف سے 10 برس بعد حاصل کرسکتے ہیں لیکن زکربرگ کی تیزی سے بڑھتی دولت ان کو اس کلب کی رکنیت صرف51 برس کی عمر میں دلا دے گی۔

دوسری جانب علی بابا کے مالک جیک ما 2030 میں 65 برس کی عمر میں اور ریلائینس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی 2033 میں 75 برس کی عمر میں کھرب پتی کلب کے رکن بن جائیں گے۔