پی ٹی آئی کی رہنما کی کورونا وائرس کے باعث حالت تشویشناک ہو گئی

  • May 18, 2020, 12:56 pm
  • COVID-19
  • 125 Views

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا چیمہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ اسپتال انتظامیہ نے لاہور میواسپتال ریفر کردیا جہاں انہیں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا۔شاہین رضا تحریک انصاف کی گوجرانوالہ میں واحد ایم پی اے ہیں جن کی عمر 69 سال ہے۔گزشتہ روز انہیں طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ کرانے پر کورونا کی تصدیق ہوئی۔
خاتون ایم پی اے کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔بعد ازاں حکومتی ہدایات پر اسپتال انتظامیہ کو میو اسپتال لاہور منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔جس پر میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ایمبولنس میں وینٹی لیٹر پر رکھ کر خاتون کو میو اسپتال منتقل کیا گیا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر میو اسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل کا کہنا ہے کہ ایم پی اے شاہین رضا وینٹیلیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے.قبل ازیں اور بھی کئی سیاسی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

ل گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ دو بار مثبت تھا جس پر عمران اسماعیل نے عوام سے دعائوں کی اپیل کی تھی ۔ عمران اسماعیل نے بتایا تھا کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ، انہوں نے تمام چاہنے والوں سے دعاوں کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ للہ مجھے اس بیماری سے لڑنے کی ہمت اور شفا دے۔ انہوں نے کہا کہ میں کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا اور وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ بھی جنگ لڑتا رہوں گا ۔تاہم اس کے بعد وہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے،۔۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ '' الحمدالللہ! میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، جن لوگون نے میری صحت کیلئے دعا کی ان سب کا بہت شکریہ، میں کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے جلد پلازمہ عطیہ کروں گا۔