وزیرستان میں2 لڑکیوں کا غیرت کے نام پر قتل، ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • May 18, 2020, 8:39 pm
  • National News
  • 221 Views

وزیرستان میں 2 لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد اب ان کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی ی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈاپور نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ خواتین قتل کیس میں ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم عمر ایاز کو گرفتار کر کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا اس بارے میں کہنا تھا کہ خصوصی کارروائی کے دوران ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ قتل ہونے والی لڑکی کا بھائی اور دوسری قتل ہونے والی لڑکی کا والد بھی زیر حراست ہیں۔
یاد رہے کہ وزیرستان میں2 لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا، لڑکیوں کی ایک لڑکے کے ساتھ سوشل میڈیا پرموبائل ویڈیوگردش کررہی تھی کہ باپ اور بھائی نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
بتایا گیا تھا کہ دونوں لڑکیوں کی سوشل میڈیا پرایک لڑکے ساتھ ویڈیو گردش کر رہی تھی، ویڈیو کو دیکھ خاندان کے فرد نے قتل کردیا ، اس کو غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ کا کہا جا رہا ہے۔

شمالی وزیرستان کے رزمک پولیس اسٹیشن نے ریاست کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی جس کے بعد آج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق قتل کا واقعہ 14 مئی کو صوبہ خیبرپختونخوا میں جنوبی و شمالی وزیرستان کے سرحدی گاؤں شام پلین گڑیوم میں دوپہر2 بجے کے قریب پیش آیا۔ خیال رہے کہ ویڈیو میں موجود تیسری لڑکی کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔
اس بارے میں پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو تقریبا ایک سال قبل بنائی گئی تھی اور ممکنہ طور پر چند ہفتے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ انہوں نے تحصیلدار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تیسری لڑکی زندہ ہے۔ تا ہم دوسری طرف اب پولیس نے کارروائی مکمل کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ قتل ہونے والی لڑکی کا بھائی اور دوسری قتل ہونے والی لڑکی کا والد بھی زیر حراست ہیں۔