پاک آرمی کے کیڈٹ سہیل یونس 14 ماہ تک کوما میں رہنے کے بعد وفات پا گئے

  • May 18, 2020, 8:43 pm
  • Breaking News
  • 592 Views

پاک آرمی کے کیڈٹ سہیل یونس 14مارچ تک کوما میں رہنے کے بعد وفات پا گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جاری باکسنگ میچ کے دوران کاکول میں زیرتربیت کیڈٹ سہیل یونس 14 ماہ مسلسل کوما میں رہنے کے بعد جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔گزشتہ سال16جنوری کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کے ایک نوجوان کیڈٹ سہیل یونس کو پی ایم ایم باکسنگ میچ کے دوران شدید چوٹیں آئی تھیں جس پر انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی میں علاج کی غرض داخل کروایا گیا تھا۔
سہیل یونس وہاں زندگی اور موت کی کشمکش میں 14ماہ تک مبتلا رہے۔بدقسمتی سے کیڈٹ سہیل یونس کے ساتھ مذکورہ واقعہ پیش آنے سے چھ ماہ قبل ان کے والد اور بھائی ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے تھے۔
اور اب سہیل یونس بھی 14مارچ تک کوما میں رہنے کے بعد وفات پا گئے ہیں۔اس تمام سے تر صورتحال میں میں ان کی ماں بالکل تنہا ہو گئی ہیں۔مذکورہ واقعہ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس وقت سوشل میڈیا کے صارفین نے سہیل یونس کے مخالف باکسنگ کرنے والے کیڈٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور انہیں سہیل یونس کی حالت کا ذمہ دار قرار دے دیا تھا تھا۔

کیڈٹ سہیل یونس کا تعلق 141 لانگ کورس سے تھا۔ 04 اپریل کو پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم ای) کاکول میں 141 لانگ کورس، 60 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 10ویں مجاہد کورس اور 15ویں لیڈی کیڈٹس کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہفتہ کو ہوا۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں سری لنکا، عراق، فلسطین اور سعودی عرب کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن (آئی جی ٹی اینڈ ای) لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن تھے جنہوں نے پریڈ کامعائنہ کیا اور نمایاں پوزیشن لینے والے کیڈٹس میں ایوارڈ تقسیم کئے۔