دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کو حاصل ہونے والے 5 بڑے فوائد

  • May 18, 2020, 8:45 pm
  • Business News
  • 129 Views

وزیراعظم عمران خان کے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کے اعلان نے دشمن کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیئے ہیں۔دیامر بھاشا ڈیم پر چار دہائیوں کے بعد کام کا آغاز ہوگیا۔جس کے بعد ڈیم کے خلاف دشمن کے تمام پروپیگنڈے بھی ناکام ہوگئے۔دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کو کئی بڑے فوائد حاصل ہوں گے۔
دیامر بھاشا ڈیم سے 16500 افراد کو روزگار ملے گا اور 4500 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 12 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین زیر کاشت آئیں گئی جس میں سب سے زیادہ سندھ کی زمین پر کاشت کو ممکن بنایا جاسکے گا۔بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی معیاد میں 35 سال کا اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ ملک کے کئی شہروں کو سیلاب سے بچایا جا سکے گا۔
چین بھی دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بھارتی اعتراضات کو مسترد کر چکا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زہاؤ لیجان کا کہنا ہے کہ دونوں سدابہار دوست ملکوں اور اسٹریٹجک شراکت داروں کو برابر کا فائدہ ہوگا۔بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران زہاؤ لیجان نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے ہمسایہ کی حیثیت سے چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پرامن بقائے باہمی دونوں ملکوں کے باہمی مفاد اور عالمی برادری کے مشترکہ توقعات کے عین مطابق ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بالخصوص تباہ کن کوویڈ 19 وبائی مرض کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کو تنازعات حل کرنے کیلئے رابطوں اور تعاون کو بڑھانا چاہئے۔