قرنطینہ سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا

  • May 18, 2020, 8:56 pm
  • COVID-19
  • 113 Views

یبر پختونخوا میں وبائی امراض کنٹرول ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس نافذ ہوگیا جس کے تحت قرنطینہ سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔آرڈننس کے مطابق کورونا کی وجہ سے لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد بھی ممکن نہیں ہو سکے گا، مالک مکان کرائے دار کو نہیں نکالے گا جبکہ 80 گز کے مکان کا پانی کا بل نہیں لیا جائے گا۔آرڈیننس کے مطابق کورونا کے متاثرین اپنی ہسٹری اور جن افراد سے ملےوہ دینے کے پابند ہوں گے، کوئی بھی مالک مکان کرایہ دار کو گھر سے نہیں نکالے گا ، 800 اسکوائر فٹ والے فلیٹ کے مالک بھی پانی کے بل سے مستثنیٰ ہوں گے۔