کوئٹہ میں لوکل ٹرانسپورٹرز نے صوبائی حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے پابندی کے باجود شہر میں لوکل بسیں رواں دواں

  • May 19, 2020, 12:02 am
  • National News
  • 154 Views

کوئٹہ میں لوکل ٹرانسپورٹرز نے صوبائی حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے پابندی کے باجود شہر میں لوکل بسیں رواں دواں
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک) کوئٹہ میں لوکل ٹرانسپورٹرز نے صوبائی حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے پابندی کے باجود شہر میں لوکل بسیں رواں دواں ،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے احکامات کو ٹرانسپورٹروں نے ہوا میں اڑا دیا پیر کو سمارٹ لاک ڈاون میں استثنیٰ نہ ملنے کے باوجود لوکل بسیں چلنے لگے،ٹرانسپورٹروں نے از خود کوئٹہ کے مختلف روٹس پرلوکل بسیں چلانا شروع کردیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد بغیر احتیاط کے سفر کرتی رہی ،بسوں کے ڈرائیو اور کلینر نے ماسک تک نہیں لگائے تھے جبکہ انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے بھی کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریز کیاگےا،واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان میں کورونا وائرس کا مقامی سطح پر پھیلاﺅ 94فیصد ہے جبکہ کوئٹہ صوبے کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہے