رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • May 19, 2020, 12:20 am
  • COVID-19
  • 137 Views

رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
خضدار (ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ان کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز کوئٹہ میں لیا گیا تھا تاہم آج ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے آگیا تو وہ پازیٹو تھا۔ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ایم پی اے میر یونس عزیز زہری نے اپنے آپ کو گھر میں آئیسولیشن کردیا ہے اور اب وہ بیس مئی کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کر پائیں گے۔ یاد رہے کہ میر یونس عزیز زہری گزشتہ ڈیڈھ ماہ کے دوران خضدار اور کوئٹہ میں مصروف ایام گزار ے اور انہوں نے خضدار میں اپنے گھر میں شہریوں سے ملاقات کرنے ان کے مسائل سننے و ان کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے علاوہ وہ خضدار ہسپتا ل کا متعدد بار دورہ اور دیگر اسکیمات کا بھی معائنہ کرتے رہے۔ جب کہ کوئٹہ میں بھی خضدار شہر کے مسائل کے حوالے سے اختیار داروں سے اپنی ملاقات بدستور جاری رکھے ہوئے تھے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے بلوچستان اور خصوصا ًخضدار کے عوام سے اپیل کی ہیں کہ وہ کورونا مرض کے حوالے سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مل جل سے گریز کریں۔ کورونا وباء سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ شہری انفرادی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فاصلہ رکھنے پر عمل پیراہ ہوں