یکم جون کو سکول کھولیں گے،آل پرائیویٹ سکولز اسوسی ایشن قلات

  • May 19, 2020, 12:23 am
  • National News
  • 488 Views

یکم جون کو سکول کھولیں گے،آل پرائیویٹ سکولز اسوسی ایشن قلات
سکولوں کی بندش سے طلبا و طالبات سمیت تمام نجی سکولز متاثر ہورہے ہیں‘ بات چیت
قلات (اے این این) صوبائی سطح پر ہونے والے فیصلے کے مطابق ہم قلات میں بھی یکم جون سے پرائیویٹ سکولز کھولیں گے کیونکہ سکولوں کی بندش سے طلبا و طالبات سمیت تمام نجی سکولز متاثر ہورہے ہیں‘ قلات میں نجی سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ گذشستہ دنوں آل قلات پرائیویٹ سکولزاسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا‘نجی اسکولوں کے سربراہوں کا کہنا تھا کہ کہ سکولوں کی بندش سے طلبا وطالبات کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے جس کا ازالہ کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے اسی طرح نجی تعلیمی اداروں کی بندش سے سینکڑوں اساتذہ بھی بیروزگار اور تعلیمی ادارے متاثر ہورہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے تعاون کرے اور نجی تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دیکر ایس او پیز جاری کریں‘ان کا کہنا تھا کہ چھٹیاں جاری رہیں تو سکول بند ہونے کا خدشہ ہے اور جہاں جہاں کرونا سے متاثر مریض نہیں ہیں وہاں پر احتیاطی تدابیر کے ساتھ سکول کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے‘