کورونا سے پاکستان میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری‘ تعداد903ہو گئی‘ 42 ہزار 125 افراد متاثر

  • May 19, 2020, 12:32 am
  • COVID-19
  • 146 Views

کورونا سے پاکستان میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری‘ تعداد903ہو گئی‘ 42 ہزار 125 افراد متاثر
11 ہزار 922 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دیدی
اسلام آباد/پشا ور/لاہور/ کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 903 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 11 ہزار 922 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 15 ہزار 346 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 16 ہزار 377 ہے۔کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان میں 2 ہزار 692، آزاد کشمیر میں 112 اور گلگت بلتستان میں 540 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 997 تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 318 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 277، پنجاب میں 260، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 07 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 925 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر تین لاکھ 87 ہزار 335 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی تھی۔ اب تک ملک میں 903 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔