عطیہ کئے گئے ہر ایک روپے کے بدلے چار روپے دیں گے

  • May 19, 2020, 11:43 am
  • National News
  • 103 Views

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عطیہ کئے گئے ہر ایک روپے کے بدلے چار روپے دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی کیٹگری چار کے مزدوروں سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ نوکریوں سے نکالے جانے والے مزدوروں کو کورونا وائرس ریلیف فنڈ سے امداد دی۔
حکومت عطیہ کیے گئے ہر ایک روپے کے بدلے چار روپے دے گی۔وزیراعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ فنڈز کی تقسیم میں احساس ڈیٹا اور شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔تھا۔

واضح رہے وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے مستحقین میں 88 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آج تک پروگرام کے ذریعے 88 ارب 16 کروڑ 7 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، تقسیم کردہ امدادی رقم میں ایک ارب 44 کروڑ کفالت کے بقایا جات بھی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 72 لاکھ 27 ہزار 77 خاندانوں میں رقم تقسیم کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 23 لاکھ 42 ہزار303 خاندانوں میں 28 ارب 31 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جب کہ پنجاب میں 30 لاکھ 11 ہزار 975 خاندانوں میں 36 ارب 69 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں میں 13 لاکھ 37 ہزار660 خاندانوں میں 16ارب 55 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جب کہ بلوچستان کے 3 لاکھ 33 ہزار 886 خاندانوں میں 4 ارب 88 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں 49 ہزار 306 خاندانوں میں میں 66 کروڑ 11 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے جب کہ اسلام آباد میں 27 ہزار173 خاندانوں میں 33 کروڑ 48 ہزار روپے اور آزاد کشمیر میں ایک لاکھ 24 ہزار 775 مستحقین کو ایک ارب 55 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مستحقین کے انگوٹھوں کے نشانات کے معاملات 24 گھنٹے میں حل کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے، احساس پروگرام مستحقین کے لیے اموات رجسٹریشن کے مسائل 24 گھنٹے میں حل کرنے کا بندوبست ہے۔