سندھ حکومت نے گمبٹ میں نیا سپتال بنایا جہاں مفت علاج کیا جاتا ہے

  • May 20, 2020, 1:30 am
  • National News
  • 98 Views

ترجمان صوبائی حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ برطانیہ، امریکا، سعودی عرب اور کینیڈا سے لوگ علاج کیلئے سندھ آتے ہیں، سندھ حکومت نے گمبٹ میں نیا سپتال بنایا جہاں مفت علاج کیا جاتا ہے، بیرون ملک سے لوگ یہاں علاج کیلئے آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے علاقے گمبٹ میں سندھ حکومت نے نیاسپتال بنایا ہے جہاں مفت علاج کیا جاتا ہے جبکہ بیرون ملک سے لوگ 'سائبر نائف' میں علاج کیلئے آتے ہیں۔
کام اگر کوئی کررہا ہے تو وہ سندھ حکومت کررہی ہے۔ برطانیہ اور امریکا، سعودی عرب ، یمن ،کویت ،کینیڈا سے بھی لوگ سندھ علاج کیلئے آئے ہیں۔ کےپی سے لوگ سندھ آکر عارضہ قلب اور جگر کا علاج کرا رہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کو بیروزگار سیاستدان قرار دے دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو یہی نہیں پتا کہ گورنر راج کا ذکر آرٹیکل 235 نہیں، 234 میں ہے۔

اللہ پاک فردوس شمیم نقوی کو کوئی روزگار دے۔ فردوس شمیم نقوی کیلئے وزیراعلیٰ سے بات کروں گا تاکہ انہیں کسی کام پرلگا دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج کا شوشہ کئی بار چھوڑا گیا، یہ فارغ لوگ ہیں، ہر روز پریس کانفرنس کردیتے ہیں۔