گندم کی سپلائی پر پابندی سے آٹے کی قیمت بڑھنے کا خدشہ

  • May 20, 2020, 1:36 am
  • Business News
  • 113 Views

کوئٹہ: گندم کی سپلائی پر پابندی کے خلاف فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جس کے باعث آٹا کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن بلوچستان سرکل صالح محمد کے مطابق حکومت کی جانب سے صوبوں کو گندم کی سپلائی پر پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کے سبب گندم لانے کی اجازت نہیں دی جارہی، گندم کی قلت کی وجہ سے صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے جب تک صوبوں میں گندم کی سپلائی پر مکمل پابندی ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کو ایک سے ڈیڑھ کروڑ گندم کی بوریوں کی ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مالکان کو تنگ کیا جارہا ہے لیکن ہم کسی بھی دھونس دھمکی میں آنے والے نہیں۔