بلوچستان کو بھارتی سازشوں کا شکار نہیں بننے دیں گے،جام کمال

  • May 20, 2020, 1:43 am
  • Breaking News
  • 142 Views

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ بلوچستان کو بھارتی سازشوں کا شکار نہیں بننے دیں گے۔بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیر غائب کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ قابل مذمت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز پر حملہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، اس بات کا اعتراف بھارتی میڈیا اوراس کےفوجی افسرخود کر رہے ہیں۔جام کمال نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ملک کے دفاع اور امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔