میں ان جگہوں تک رسائی حاصل کرسکتی ہوں جہاں بہت سے لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں، حریم شاہ

  • May 20, 2020, 1:48 am
  • Entertainment News
  • 218 Views

اسلام آباد:پاکستانی سیاست میں ایک وقت میں ہلچل مچانے والی ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں ان جگہوں تک رسائی حاصل کرسکتی ہوں جہاں بہت سے لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں۔ ابھی تک مجھے سرکاری دفاتر اور اقتدار کی جگہوں پر جانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ اللہ نے مجھے یہ خوش قسمتی بخشی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار گرل کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام مقامات پر عام شہریوں کو بھی جانے کی اجازت ہونی چاہیئے۔ ہمارے سسٹم میں بس کچھ لوگوں کو ان مقامات پر جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان سے لے کر میاں نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین تک میں نے سب کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ملاقات بھی کی ہے، اب اس میں میرے لئے کوئی سنسنی نہیں ہے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں جس بھی سیاستدان سے ملی ہوں ابھی تک صرف وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سب سے زیادہ مہذب شخصیات ہیں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف قسم کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔ لیکن ٹک ٹاک اسٹار گرل کا کہنا تھا کہ میں ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں، میں جانتی ہوں کہ اس طرح کے مسائل سے کیسے نپٹنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ گیدڑ سے شیر کی طرح جینا زیادہ بہتر ہے۔