محبت میں دھوکے کا انتقام، لڑکی نے رشتہ ختم کرنے پر منگیتر کو ایک ٹن ییاز بھیج دی

  • May 20, 2020, 11:12 am
  • Entertainment News
  • 270 Views

بیجنگ: چین کی ایک لڑکی ژاؤ نے دھوکا دینے اور رشتہ ختم کرنے پر اپنے منگیتر کو ایک ٹن پیاز بھیج دی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چینی لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے منگیتر سے مخلص تھی مگر وہ میرے جذبات سے ناواقف تھا اور اُس نے اس دوران کہیں اور دلچسپی لی۔

ژاؤ نے بتایا کہ جب میں نے اپنے دوست کی بے وفائی اور دھوکا دہی کو پکڑا تو اُس نے اپنی غلطی تسلیم کرنے اور اس پر نادم ہونے کے بجائے رشتہ ختم کرلیا جبکہ میں نے اُسے کئی بار روکنے کی بھی کوشش کی۔

اب لڑکی نے اپنے منگیتر کو ایک ٹن پیاز تحفے میں بھجوا کر اس کا مقصد بھی بیان کردیا جس بہت ہی حیران کن ہے۔

ژاؤ کا کہنا تھا کہ ’میں رشتہ ختم ہونے اور اُس کی بے وفائی پر بہت زیادہ روئی ہوں اور اب میں چاہتی ہوں کہ وہ بھی اتنا ہی روئے اور اُس کے آنسو نکلیں‘۔

’میں نے اسے پیاز بھیجے ہیں تاکہ جب بھی وہ پیاز کاٹے اس کی آنکھوں سے آنسو بہیں، مجھے جتنا رونا تھا میں رو چکی ہوں، اب اُس کے آنسو بہانے کی باری ہے‘۔

دوسری طرف ژاﺅ کے اس سابق منگیتر کا کہنا ہے کہ اس نے لڑکی کو کسی دوسری لڑکی کے لیے نہیں چھوڑا اور نہ ہی میرا کسی اور لڑکی کے ساتھ کوئی تعلق تھا۔ میں نے ژاﺅ کو اس لیے چھوڑا کہ وہ ڈرامے بہت کرتی تھی، ہر چیز میں جب تک وہ ڈرامہ نہیں کرتی تھی اس سے رہا نہیں جاتا تھا اور اس عادت سے میں بہت زیادہ تنگ آگیا تھا۔