سٹیزن پورٹل: شہری شکایات کے حل پر غیر مطمئن، وزیر اعظم کا تحقیقات کا حکم

  • May 20, 2020, 1:38 pm
  • National News
  • 127 Views

اسلام آباد: (انفارمیشن ڈیسک) وزیراعظم نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق شہریوں کی شکایات پر متعقلہ اداروں کے بیانات میں تضاد ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر 1 لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

وزیراعظم آفس ذرائع کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی، شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے، شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم آفس ذرائع کے مطابق پنجاب سے 17 ہزار 661، سندھ سے 3 ہزار 256 شکایات کھلیں گی، خیبرپختونخوا سے 5 ہزار 346 شکایات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے، وفاق سے 12 ہزار 340 جبکہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔