انجمن تاجران بلوچستان کالاک ڈاؤن مکمل ختم کرنے کا مطالبہ

  • May 20, 2020, 1:43 pm
  • National News
  • 287 Views

انجمن تاجران بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے لاک ڈاون کو مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کوئٹہ میں انجمن تاجران بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین کا کہنا تھا کہ ان پالیسی سازوں پر افسوس جو یہ سمجھ نہیں پا رہے کہ وقت کم رکھنے سے خریداروں کا ہجوم ذیادہ ہوتا ہے یا کاروبار کے لیے وقت زیادہ دینے سے خریداروں کا ہجوم زیادہ ھوتا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ہم نے ہیئر ڈریسرز نائیوں کیلئے افطار تا سحری اور بیکری والوں کیلئے دن 12بجے سے رات 12بجے اور عید سے منسلک اشیاء کی دکانوں کیلئے صبح 10بجے سے سحری تک کا وقت مانگا تھا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ کے اطراف میں بڑے ہوٹلوں کو کھولنے اور گاہکوں کو ہوٹل میں فاصلہ رکھ کر کھانا چائے دینے کی تجویز دی تھی مگر ہماری تمام تجاویز کو رد کرکے غیر منطقی نوٹیفیکیشن جاری کردیا جسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر عید تک صبح 10بجے سے سحری تک کاروبار کرنے کے لیے وقت دیا جائے ورنہ ایسا نہ ہو کہ