شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں، مداحوں کی مبارکباد

  • May 20, 2020, 1:49 pm
  • Sports News
  • 316 Views

شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں، مداحوں کی مبارکباد
گولڈن فراک اور سر پر دلکش بینڈ پہنے اسمارہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر ٹرینڈ پینل پر سرفہرسٹ ٹرینڈز میں 'اسمارہ' بھی شامل ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اسمارہ کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر لی گئیں تصویریں شیئر کیں جنہیں شاہد آفریدی نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔گولڈن فراک اور سر پر دلکش بینڈ پہنے اسمارہ کی تصویریں جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اسمارہ کی سالگرہ کا کیک بھی انتہائی منفرد تھا، کیک پر 8 کا ہندسہ بھی لگا دکھائی دے رہا تھا، ٹنکر بیل کارٹون کا کردار بھی دکھائی دے رہا تھا اور ساتھ ہی اسمارہ کی بچپن کی ایک یادگار تصویر بھی لگی ہوئی تھی۔مداحوں کی جانب سے اسمارہ کے لیے سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں کے پیغامات شیئر کئے گئے ۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، ان کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ اور عروہ ہیں۔