صوبہ خوست میں نامعلوم مسلح افرادکی مساجد کے اندر فائرنگ '13 شہری جاں بحق '17 دیگر زخمی

  • May 20, 2020, 1:53 pm
  • World News
  • 275 Views

صوبہ خوست میں نامعلوم مسلح افرادکی مساجد کے اندر فائرنگ '13 شہری جاں بحق '17 دیگر زخمی
کوہاٹ(این این آئی)افغانستان کے وسطی صوبہ پروان اور پاک افغان سرحد پر واقع مشرقی صوبہ خوست میں نامعلوم مسلح افرادکی مساجد کے اندر فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں مجموعی طورپر13 شہری جاں بحق اور17 دیگر زخمی ہوگئے۔آمدہ اطلاعات اور افغان میڈیاکے مطابق افغان وسطی صوبہ پروان کے صوبائی صدرمقام چار کار میں بعض نامعلوم مسلح افراد نے عین افطاری کے وقت ایک مسجد میں داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کی جس کی زدمیں آکر 10 شہری جاں بحق اور16 دیگرزخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کی خاتون ترجمان وحیدہ شاہکار کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مسجد کے اندرداخل ہوکر روزہ داروں پر اْس وقت فائرنگ کی جب وہ گزشتہ شام روزہ افطار کرکے نماز مغرب اداکررہے تھے۔افغان سیکیورٹی فورسز کے مقامی کمانڈر آلوزئی احمدی کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ افغان وزارد داخلہ نے طالبان کو موردالزام ٹھہرایاہے تاہم طالبان نے الزام مستردکرتے ہوئے واقعہ کی ذمہ دار سیکیورٹی فورسز پر ڈال دی ہے۔ادھر پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ خوست میں بھی اسی نوعیت کے واقعہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے اورایک بچہ زخمی ہوگیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان طالب کے مطابق یہ واقعہ خوست کے ضلع سبری کی ایک مسجد میں پیش آیا جہاں افطاری کے وقت بعض نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین شہریوں کو موت کے گھاٹ اْتاردیا جبکہ فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔اس واقعہ کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے