پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن31 مئی کو منایا جائے گا

  • May 20, 2020, 2:07 pm
  • Featured
  • 156 Views

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن31 مئی کو منایا جائے گا
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن31 مئی کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہ کرنا ہے اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مقررین تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ممبران نے 1987ء میں دنیا بھر میں ترک تمباکو نوشی کا دن منانے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں کو تمباکو نوشی کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی جانب توجہ مبذول کروانا تھاجس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال اکتیس مئی کو ترک تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے ۔عالمی ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے ۔