کرونا صورتحال کے دوران ڈیوٹی دینے والے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

  • May 21, 2020, 1:21 am
  • Breaking News
  • 813 Views

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کروناوائرس اور لاک ڈاؤن کی صورت حال کے دوران ڈیوٹی دینے والے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں ان سرکاری ملازمین کو اعزازیہ دیا جائے گا جنہوں نے کرونا کے باوجود اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھی اور بدستور وہ اپنی ڈیوٹی کررہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے متن میں ہدایت کی گئی ہےکہ کرونا صورت حال پر تمام ضروری ملازمین کی فہرستیں مرتب کی جائیں، ایسے ملازمین جو 19مارچ سے مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وبا کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ کی منظوری دے دی گئی۔

خیال رہے کہ عالمگیر وبا کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر بہت سے سرکاری شعبے ایسے ہیں جو اپنے فرائض جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں پولیس، شعبہ ٹریفک، شعبہ صحت سیمت دیگر سرکاری ادارے بھی شامل ہیں۔

جبکہ ڈیوٹی کے دوران کئی ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار بھی کروناوائرس کا شکار ہوئے۔