صدر عارف علوی ٹوپی اور ماسک پہن کر رس ملائی لینے پہنچ گئے، کوئی نہ پہچان سکا

  • May 21, 2020, 11:53 am
  • National News
  • 259 Views

اسلام آباد: صدرِ پاکستان عارف علوی اسلام آباد کی مقامی مٹھائی کی دکان میں ٹوپی اور ماسک پہنے رس ملائی لینے پہنچے جب کہ صدر مملکت سماجی فاصلے کی پاسداری اور اپنی باری کے انتظار میں آدھا گھنٹہ قطار میں لگے رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے کا کہنا تھا کہ اْن کے والد جمعے کے روز بغیر کسی پروٹوکول کے رس ملائی لینے پہنچے تھے، جہاں انھیں عام شہری سمجھا گیا اور آس پاس کے لوگ پہچاننے سے قاصر رہے۔

بعد ازاں مقامی مٹھائی کی دکان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ماسک میں چہرہ چھپائے ڈاکٹر عارف علوی رس ملائی کیلیے دکان میں داخل ہوتے ہیں اور لائن میں لگ جاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ باری آنے پر آرڈر دیتے ہیں اور پیچھے جاکر ایک فاصلے پر کھڑے ہوجاتے ہیں تاکہ سیلزمین باقی گاہکوں کو ڈیل کر سکیں اور پھر اپنا سامان لے کر واپسی کی راہ لیتے ہیں۔