عید کی تاریخ ، فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ

  • May 21, 2020, 2:29 pm
  • Science & Technology News
  • 179 Views

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ملک میں عید الفطر24مئی کوہوگی ، رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید مناناچاہتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سے آگاہ کروں گا، یہ بھی بتاؤں گاکہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرانا چاہتی ہے ، سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قمری کیلنڈربتارہاہےکہ 24مئی کوعیدآرہی ہے، مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستےپرکھڑےہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا، ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنےکیلئےمشن بھیجیں گے،مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے عید پر چاند کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ کہتی ہےجووقت گزرجائےاچھاہے،کروناوائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت47مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تو تومشکل ہوسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بڑی تعدادمیں لوگوں کو بیرون ملک سےلاکرآئسولیشن میں رکھنامسئلہ ہے اس کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اوورسیزپاکستانیوں میں سب سےزیادہ مقبول ہے۔