تاجر و عوام کا کل بھی بینک کھلے رکھنے کا مطالبہ

  • May 21, 2020, 2:57 pm
  • Business News
  • 108 Views

ملک بھر میں کل سے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا آغاز ہورہا ہے جس کے سبب بینکوں کے باہر عوام کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ شہریوں نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ کل بھی بینک کھولے جائیں تاکہ وہ اپنی مطلوبہ رقم نکلوا سکیں۔

اس صورتحال پر تاجر رہنما عتیق میر کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد کاروبار کھلا ہے، اہم رقوم چیکس کے ذریعے کلئیر ہونی ہیں، جلد چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے ایمرجنسی حالات کوپیش نظر رکھنا چاہیے تھا۔

تاجررہنما شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ بینکوں کےآپریشنل دنوں میں کم ازکم ایک دن کا اضافہ کیاجائے،

جبکہ معروف تاجر رہنما رضوان عرفان نے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں کوایک دن کے لیے کھلے رکھنے کا اعلان کیا جائے۔