2نوجوانوں نے لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر گاڑی میں بٹھا لیا

  • May 22, 2020, 2:27 pm
  • National News
  • 133 Views

خانیوال کی قریب سے اغوا کی جانے والی لڑکی بازیاب کر لی گئی۔پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ افسران مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار میں موجود ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی۔اس موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے کار کا تعاقب کیا گیا اور ملزمان کو روکنے پر مجبور کیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان نے کار میں موجود لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر بیہوش کر رکھا تھا اور وہاں سے ملتان لے جارہے تھے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے لئے لڑکی اور ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح گجرانولہ میں چند روز قبل اغوا ہونیوالی نوجوان لڑ کی کو تھانہ سٹی پولیس نے بازیاب کرواکر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
لالہ زار کالونی وزیرآباد کے رہائشی محمد رزاق کی نوجوان بیٹی مقدس کو چند روز قبل تنویر شہزاد سکنہ محلہ سیٹھا ں نظام آباد اور ارم شہزادی سکنہ حافظ آبادنے دیگر ساتھیوں نے زبردستی اغوا کرلیا اور کیری ڈبہ میں بیٹھا کر لے گئے۔ مغویہ مقدس کے والد نے تھانہ سٹی پولیس میں درخواست گزاری جس پر مقدمہ درج کرکے پولیس تھانہ سٹی نے تفتیش شروع کردی ۔
ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی بلال الرحمن بھٹی نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اغوا کاروں کو ٹریس کر لیا گیا اور گذشتہ روزخانقاہ ڈوگراں سے ملزمان کو گرفتار کرکے مغویہ کو برآمد کرلیا۔علاوہ ازیں کینٹ پولیس نے شیخ البانڈی کے رہائشی گمشدہ نوجوان کو کاکول سے بازیاب کروا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او کینٹ خورشید خان نے مدعی کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے اندراج کے بعد ایڈیشنل ایس ایچ او کینٹ ایبٹ آباد خورشید خان نے کیس کی مختلف زاویوں سے چھان بین شروع کی اور گمشدہ نوجوان محسن ولد وصال خان کو کاکول سے برآمد کر کے ورثاء کے حوالہ کر دیا۔