کراچی میں طیارہ حادثہ، پاک فوج اپنے ہیلی کاپٹرز کے ساتھ میدان میں آگئی

  • May 22, 2020, 5:27 pm
  • National News
  • 138 Views

شہر قائد میں پی آئی کا طیارہ کریش ہونے کے بعد پاک فوج اور رینجرز نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کی کوئیک ری ایکشن فورس اور پاکستان رینجرز سندھ کے جوان طیارہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

طیارہ حادثے کی جگہ پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نقصان کا جائزہ لینے کیلئے پرواز کر رہے ہیں، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔