ایدھی ایمبولینسز میں اب تک کتنے افراد کی میتیں ہسپتالوں میں منتقل کی گئیں

  • May 22, 2020, 11:29 pm
  • Breaking News
  • 223 Views

ایدھی فاؤنڈیشن کےسربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ اب تک 50 افراد کی لاشیں اور 7 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،زخمیوں میں ایک مسافر باقی علاقہ مکین ہیں،حادثے میں پندہ سے بیس گھر بہت زیادہ متاثر ہوئے جس کے ملبے تلے پچاس سے زاید لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔

جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اب تک ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز کے ذریعے پچاس افراد کی میتیں کراچی کے دو ہسپتالوں میں منتقل کی گئی ہیں جن میں مسافر اور مقامی شہری شامل ہیں،جن زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا اُن میں سے ایک مسافر باقی علاقہ مکین تھے،حادثے میں پندہ سے بیس گھر بہت زیادہ متاثر ہوئے جس کے ملبے تلے پچاس سے زائد لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہیوی مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جائے تو دو سے تین گھنٹے میں سب کلیئر ہونے کا امکان ہے مگر گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہے، جس کی بنیاد پر میں کل صبح تک کا وقت دے سکتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والےبینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود ایک گاڑی کے اوپر گرے تھے جبکہ اُسی گاڑی میں تین لوگ پہلے سے موجود تھے جن میں سے دو بالکل محفوظ رہے جبکہ بینک صدر اور ایک دوسرے شخص کو معجزانہ طور پر بچ جانے والوں نے گاڑی سے باہر نکالا ۔