والد کو کورونا وائرس ہونے کی وجہ سے کراچی واپس جانے والی خاتون بھی طیارہ حادثے کا شکار

  • May 23, 2020, 12:48 pm
  • National News
  • 321 Views

والد کو کورونا وائرس ہونے کی وجہ سے کراچی واپس جانے والی خاتون بھی طیارہ حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے خاندازی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر اترتے ہی خاتون کا پتہ چلا کہ ان کے والد کو کوروناو ائرس ہو گیا ہے جس کے بعد انہوں نے گھر جانے کے بجائے ایئرپورٹ سے ہی کراچی کے لئے واپسی کر لی۔
اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کو جب والد کی خراب طبیعت کی اطلاع ملی تو وہ جمعرات کو کراچی سے لاہور خیریت دریافت کرنے گئی، ایئرپورٹ پر پہنچ کر جب علم ہوا کہ اس کے والد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے توخاتون نے اپنے والدین کے گھر جانے سے گریز کیا، تا ہم اپنے والد کو ہسپتال میں دور سے دیکھ کر رات اپنے ایک قریبی رشتہ دار کی طرف گزاری۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ ہمیں جمعرات کے دن ہی کوئی ٹکٹ مل جاتی۔ لیکن لاکھ کوشش کرنے کے بعد بھی جمعہ کی ٹکٹ ملی۔ خاندانی افراد نے بتایا ہے کہ کافی کوششوں کے بعد قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 8303 کا ٹکٹ حاصل کیا۔ اہلخانہ کے مطابق نازیہ نے جہاز میں بیٹھ کر کراچی فون کیا اور ائیرپورٹ سے لینے کا کہا۔ گھر والوں سے نازیہ کی یہ آخری بات چیت تھی۔
گزشتہ روز نازیہ کے اہل خانہ اس کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر انتظار کر رہے تھے کہ انہیں جہاز گریش ہونے کی خبر ملی جس کے بعد اب وہ نازیہ کی میت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ گیا تھا جس کے بعد پورے پاکستان میں اس وقت افسردہ ماحول ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ تا ہم ابھی تک امدادی ٹیموں کی جانب سے کارروائی کی جا رہی ہے۔