فرنٹیئر کور دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق

  • October 26, 2013, 3:53 pm
  • Breaking News
  • 107 Views

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فرنٹیئر کور کا عملہ گاڑیوں کی چیکنگ کررہا تھا کہ مشکوک گاڑی میں نصب کیا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کا عملہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں گاڑیوں کی چیکنگ کررہا تھا کہ سڑک کے کنارے کھڑی ایک مشکوک گاڑی کو چیک کرنے کے لئے اس کی جانب جارہے تھے کہ اس میں نصب کیا جانے والا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں صوبیدار فرحت اللہ اور سپاہی فرمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے فرنٹیئر کور اور پولیس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔