لاہور، سلنڈر پھٹنے سے ماں اور 5سالہ بیٹاجاں بحق

  • May 23, 2020, 1:06 pm
  • Breaking News
  • 160 Views

لاہور کے علاقے کماہاں کے قریب مدینہ کالونی کے گھر میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں اور 5 سالہ بیٹاجاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق علاقہ کماہاں کے قریب مدینہ کالونی کے گھر میں سلنڈر پھٹنےکی تحقیقات کے دوران پولیس نےاپنی مدعیت میں سلنڈر پھٹنے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، سلنڈر پھٹنے سے گھر میں موجود ماں اور 5سالہ بیٹاجاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق حسن علی گھر میں ایل پی جی سلنڈرز کی فلنگ کا کام کرتا تھا، حسن علی نے گھر میں ایل پی جی سلنڈرز کا گودام بنا رکھا تھا، ایل پی جی سلنڈر کی فلنگ کے دوران سلنڈر میں آگ لگ گئی اور دھماکا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکے اور آگ لگنے سے گھر میں موجود 4 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، حسن علی کے خلاف پہلے بھی ایل پی جی سلنڈرز بھرنے کے مقدمات درج ہیں جبکہ حسن علی اور ساتھیوں کی گرفتاریو ں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.