جہاز حادثے کے شکار، گھوٹکی کے انجینئر کی تدفین

  • May 23, 2020, 1:07 pm
  • National News
  • 217 Views

کراچی جہاز حادثے کے شکار ٹیکسٹائل ڈیزائن انجینئر فرحان قادر کلہوڑو کی نماز جنازہ گھوٹکی میں ادا کرکے انہیں سپرد خاک کردیا گیا ۔

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے گھوٹکی کے رہائشی 25 سالا فرحان قادر کلوڑو کی میت گھوٹکی کے قریب عادلپور میں لائی گئی جہاں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

نماز جنازہ میں علاقے کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فرحان قادر کلوڑو لاہور کی ایک نجی ٹیکسٹائل ملز میں بطور انجینئر ملازمت کرتے تھے اور عید کی چھٹیاں منانے گھر آ رہے تھے کہ بدنصیب طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔