بلوچستان، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

  • May 23, 2020, 1:09 pm
  • COVID-19
  • 302 Views

صوبہ بلوچستان میں عالمی وبا کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ روز کوروناوائرس کے 124کیسز کے بعد کُل تعداد 3198 ہوگئی جبکہ گز شتہ روز گھروں پر آئسولیشن میں موجود 38 افرادصحتیاب بھی ہوئےہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 762 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سےصحتیاب افراد کی شرح 23 فیصد بنتی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے تمام کیسز 23 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔