پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

  • May 28, 2020, 10:48 am
  • Business News
  • 147 Views

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ،قیمتیں 10 روپے تک گر سکتی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی نے عوام کو ایک خوشخبری دی ہے۔ تاہم ایک بار پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
یہ بات بھی قابل غور رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مئی میں 30 روپے تک پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی تھی۔ جس کے بعد پٹرول کی قیمت 80 روپے 25 پیسے ہو گئی تھی ، تاہم ایک بار پھر سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید 10 روپے کمی کا امکان ہے۔ جو کہ شہریوں کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔

بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے اوگرا سمری حکومت کو بھجوائے گی ۔ جس کے بعد حکومت قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے اس مہینے کے شروع میں مسلسل دوسرے ماہ ایل این جی کی قیمت میں اوگرا کی جانب سے کمی کر دی گئی تھی ، سوئی ناردرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 1.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی، اوگرام نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے لیے آر ایل این جی کی نظرثانی شدہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔