امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی

  • May 28, 2020, 10:49 am
  • World News
  • 97 Views

امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی۔ کورونا کے نئے کیسز میں ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ، مجموعی کیسز کی تعداد 17 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے امریکہ کو بدترین نشانہ بنایا ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بھی 17 لاکھ سے زائد ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 271 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس نے اب تک 16 لاکھ 97 ہزار 459 افراد کو متاثر کیا ہے۔ کورونا وائرس کے اعداد وشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ ورلڈ اومیٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ مریضوں میں سے اس وقت 17 ہزار کے قریب افراد تشویشناک حالت کا شکار ہیں۔