تاجر برادری کرونا سے اموات اور دن بدن مریضوں کے تعداد میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر خود بھی عمل کریں خریداروں کو بھی تلقین کریں ، انجمن تاجران بلوچستان

  • May 28, 2020, 11:20 am
  • COVID-19
  • 86 Views

تاجر برادری کرونا سے اموات اور دن بدن مریضوں کے تعداد میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر خود بھی عمل کریں خریداروں کو بھی تلقین کریں ، انجمن تاجران بلوچستان
کوئٹہ( انفارمیشن ڈیسک) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ دادترین عاشق اچکزئی فاروق شاھوانی نصرالدین کاکڑ حاجی یعقوب شاہ کاکڑ اسلم ترین غلام مہدی محمد حسین ہزارہ میر اکرم بنگلزئی افتخار حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بلوچستان بھر کی تاجر برادری سے دست بہ دستہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے ہونے والی بھڑتے ہوئے اموات اور دن بدن مریضوں کے تعداد میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر خود بھی عمل کریں اور خریداروں کو بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کریں ایسا نہ ہو کہ ہماری لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے حکومت کو مکمل لاک ڈان جیسے سخت اقدامات اٹھانے پڑیں ایک طرف ہماری بے احتیاطی کیوجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہونگی تو دوسری جانب ہمیں ایک بار پھر مکمل لاک ڈان کی شکل بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑیگا بیان میں حکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے تاجر نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں اور از سرنو ایس او پیز اور ٹائمنگ طے کریں اور اس بات کو مد نظر رکھیں کہ عید سے پہلے اور عید کے بعد کی صورت حال یکسر مختلف ہے اب ایس اوپیز پر عمل کرانا آسان ہے بیان میں کہا گیاہے حکومت کو ٹرانسپورٹرز ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کے حوالے بھی ایک خصوصی میٹنگ کرنی چاہیے تاکہ ان ساتھ بھی ایس او پیز طے کئے جاسکیں۔