میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ مجھے کوئی نہیں خرید سکتا، حسان نیازی

  • May 28, 2020, 3:16 pm
  • National News
  • 183 Views

گزشتہ روز اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہر طرف اس واقعے کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ اب اس معاملے میں آج ان کے وکیل حسان نیازی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ مجھے کوئی نہیں خرید سکتا۔
میری تمام رابطہ کرنے والوں سے التجا ہے کہ مجھ سے رابطہ نہ کیا جائیں، آپ سب سے آج دوپہر 3 بجے لاہور پریس کلب میں ملاقات ہو گی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر خود کو فروخت کرنے کو تیار نہیں ہیں، ساتھ ہی ساتھ حسان نیازی نے رابطہ کرنے والے لوگوں کو بھی خبردار کر دیا ہے کہ جتنے مرضی رابطے کر لیں، انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا کی معروف شخصیت وقار ذکا نے بھی اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان سمیت مختلف بلاگرز کو پیسوں کی پیشکش کی جا رہی ہے کہ وہ اس مہم کو ملک ریاض کے حق میں چلا دیں۔ وقار زکا نے پیغام جاری کرتے ہوئے ملک ریاض کو مذکورہ خاتون کو جیل بھیجنے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا ہے۔ وقار ذکا کا کہنا تھا کہ ہم یہ بھی مان لیتے ہیں کہ اس خاتون کا آپ سے کوئی تعلق نہیں، لیکن آپ اسے جیل بھیجوا سکتے ہیں۔
معروف سوش میڈیا شخصیت وقار ذکا نے یہ بھی چیلنج کیا ہے کہ ان کے پاس وہ آڈیو کالز کی ریکارڈنگ بھی موجود ہیں جس میں مجھے پیشکش کی گئی ہے کہ پیسے لے کر میں ملک ریاض کے حق میں ویڈیو بناؤں۔ وقار ذکا کے بعد اب اس کیس میں اداکارہ عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے بھی یہی موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔