عظمیٰ خان پر تشدد کرنے والی خاتون آمنہ عثمان نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی

  • May 29, 2020, 11:13 am
  • National News
  • 639 Views

میرے شوہر عثمان ملک مجھ سے کاروبار میں خسارے کا کہہ کر چیزیں لیتا رہا، لیکن وہ سب کچھ عظمیٰ خان کے پاس جا رہی تھیں، میں اب اس مقام پر آ گئی ہوں کہ میں اپنے شوہر سے طلاق لے رہی ہوں، آمنہ عثمان کا ویڈیو پیغام


عظمیٰ خان پر تشدد کرنے والی خاتون آمنہ عثمان نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں آمنہ عثمان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے شوہر عثمان ملک مجھ سے کاروبار میں خسارے کا کہہ کر چیزیں لیتا رہا، لیکن وہ سب کچھ عظمیٰ خان کے پاس جا رہی تھیں، میں اب اس مقام پر آ گئی ہوں کہ میں اپنے شوہر سے طلاق لے رہی ہوں۔
بات کرتے ہوئے آمنہ عثمان نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس کے سسرال والے بہت اچھے ہیں، اس سارے معاملے میں وہ اپنے بیٹے کو درست نہیں کہہ رہے بلکہ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ سسرال کی سپورٹ پر آمنہ عثمان نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔



خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی آمنہ عثمان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میرے خاوند عثمان کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے، حسان نیاز صرف پیسے لینے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں، انہوں نے ہم سے رابطہ بھی کیا کہ لڑکیوں کو پیسے دیے جائیں۔
آمنہ عثمان نے کہا تھا کہ ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے کسی کے گھر میں گھس کر کوئی کام کیا حالانکہ یہ سب غلط ہے۔ وہ میرے شوہر عثمان کا ہی دوسرا گھر ہے اور میں اسکے پیچھے ہی وہاں گئی تھی۔ آمنہ نے کہا کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے کی کوشش کررہی تھی اور میں نے اسے اس سے قبل کئی بار منع بھی کیا تھا میرا 11سال کا بیٹا ہے اور میں نے عثمان کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ اصل غلطی اسکی ہے اور اگر کوئی اصل مجرم ہے تو وہ عثمان ہے۔ کل کی اس ویڈیو کے بعد اب آمنہ عثمان نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر عثمان ملک سے طلاق لے رہی ہیں۔