افغانستان سی19سال کے بعد مکمل طور پر اپنی فوج واپس بلا لیں گے

  • May 29, 2020, 11:19 am
  • World News
  • 95 Views

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان سی19سال کے بعد مکمل طور پر اپنی فوج واپس بلا لیں گے، امریکی فورسز 19 سال تک افغانستان میں رہی ہیں اور میرے خیال میں یہ بہت طویل عرصہ ہے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنی فورسز کو واپس بلا لیں کیونکہ امریکی فوج کا مطلب پولیس فورس نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سی19سال کے بعد مکمل طور پر امریکی فوج کو واپس بلا لیں گے۔
تاہم اس سلسلے میں کوئی حتمی تاریخ مقرر کا اعلان نہیں کیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز 19 سال تک افغانستان میں رہی ہیں اور میرے خیال میں یہ بہت طویل عرصہ ہے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنی فورسز کو واپس بلا لیں کیونکہ امریکی فوج کا مطلب پولیس فورس نہیں ہے۔
انہوں نے افغانستان سے اپنی فوجیں تھینکس گیونگ ڈے پر واپس بلانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے لیکن بہت جلد وہ اپنی فوجوں کو افغانستان سے واپس بلا لیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان پنٹاگون کے امریکی انتخابات سے قبل فوجیں واپس بلانے سے متعلق منصوبہ بندی کرنے کے بیان کے بعد دیا ہے۔