سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے مریض کے ٹیسٹ کے لیے روبوٹ تیار کر لیا

  • May 29, 2020, 11:20 am
  • COVID-19
  • 127 Views

سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے مریض کے ٹیسٹ کے لیے روبوٹ تیار کر لیا۔ اس طریقہ کار سے ہیلتھ ورکرز کو کسی مریض کے لعاب کے نمونے لینے کے عمل سے جڑے خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈنمارک میں سائنسدانوں نے ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو کورونا وائرس کی سکریننگ ٹیسٹ محفوظ طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس طریقہ کار سے ہیلتھ ورکرز کو کسی مریض کے لعاب کے نمونے لینے کے عمل سے جڑے خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے سائنسدانوں نے ایسا پہلا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو خودکار طریقے سے کووڈ انیس کے ٹیسٹ کے عمل کے لیے مریض کے حلق سے نمونہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس روبوٹ کا بازو تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہر ٹیسٹ کے بعد خود بخود تبدیل ہو جائے گا، ڈسپوزبل بازو سے روبوٹ روئی انسانی حلق کے عین اس حصے سے لگاتا ہے جہاں سے کووڈ انیس کے معائنے کے لیے نمونہ لیا جانا چاہیے۔



نمونہ لینے کے عمل کا سب سے پہلا ٹیسٹ پراجیکٹ کے سربراہ پروفیسر تھوسیئسس سوا ریموتو پر کیا گیا جنہوں نے بتایا کہ روبوٹ نے حلق کی مخصوص جگہ پر بہت نرمی کے ساتھ روئی لگائی جوایک بڑی کامیابی ہے آئندہ ماہ جون کے آخر تک اس روبوٹ کا پروٹو ٹائپ مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری یا تیسری لہر کی صورت میں موسم خزاں تک یہ روبوٹس مارکیٹ میں دستیاب ہو جائیں گے۔ یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ موسمی فلو جیسے دیگر وائرس کی جانچ میں بھی اس ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور کیا جا سکتا ہے۔