ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اہم اقدام

  • May 29, 2020, 4:29 pm
  • National News
  • 136 Views

لاہور: محکمہ زراعت نے پنجاب میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں ایک بار پھر اسپرے کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کی ٹیموں کی جانب سے پنجاب میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں اسپرے مہم جاری ہے، تقریباً 26 اضلاع میں خصوصی مہم کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 3ہزار سے زائد ورکرز اور 320گاڑیاں ٹڈی دل کنٹرول مہم میں حصہ لے رہے ہیں، محکمہ زراعت پنجاب 3 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر اسپرے کر چکا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں جن کھیتوں پر فصلوں پر ٹڈیوں نے حملہ کیا ان پر کیڑے مار دوا کا اسپرے مرحلہ وار کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل بھی درجنوں کھیتوں کو صاف کیا جاچکا ہے۔

ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کا آغاز

واضح رہے کہ ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کردی ہیں۔

رواں سال 7 مئی کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا طیارہ پاکستان پہنچا، اسپریئر طیارہ ترکی سے سی ون30 کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے، طیارہ 6ماہ کے لیےکرائے پر حاصل کیا گیا ہے