کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے آئی ایس آئی کی مدد طلب

  • May 29, 2020, 9:15 pm
  • COVID-19
  • 342 Views

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے حکومت نے آئی ایس آئی (انٹر سروس اینٹیلی جنس ایجنسی ) کی مدد طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کا سراغ لگانے کیلئے اور ان کا پتہ معلوم کرنے کیلئے آئی ایس آئی (انٹر سروس اینٹیلی جنس ایجنسی ) کی مدد طلب کر لی ہے۔ جو اب پورے پاکستان میں پھیلتے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی معاونت کرے گی۔
تاہم ابھی اس منصوبے کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی۔ تاہم دو عہدیداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی مانیٹرنگ اور جیو فینسنگ سسٹم کا استعمال کرکے اپنی خدمات دے رہی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے اس بیماری کے باعث لوگ خوف سے ہسپتال اور طرنطینہ سینٹرز سے فرار ہو رہے ہیں جس کا سراغ لگانے کیلئے حکومت نے آئی ایس آئی کی مدد طلب کر لی ہے۔
واضح رہے چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ پاکستان میں بھی جاری ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں اب پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے اب تک کی ریکارڈ ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ اردونیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2600 سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ 57 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بھی اعدادوشمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں ابھی تک 64 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 2600 سے زائد افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔ بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کے ساتھ اب پاکستان میں گزشتہ روز ریکارڈ ہلاکتیں دیکھی گئی ہیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہلاکتوں کی تعداد 432 تک پہنچ گئی ہے، پنجاب میں 410 اور سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 396 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں 43 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 22 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔جبکہ کورونا کیسزکی تعداد 63 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔