آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے یکم جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا

  • May 29, 2020, 9:18 pm
  • National News
  • 210 Views

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے یکم جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کے حوالے ایس او پیز بنا کر حکومت کو دے دیے ہیں، حکومت کے اعلی عہدران سے مذکرات بھی جاری ہیں جبکہ ابھی تک محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
اس کے علاوہ مزید بات کرتے ہوئے کاشف مرزا نے صوبائی وزیر مراد راس کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک تعلیم دشمن انسان ہیں، ان کی ڈگری بھی جعلی ہے، وہ چیک ہونی چاہیئے اور انہیں برطرف کر دینا چاہیئے۔ کاشف مرزا نے تفصیلات بتائی ہیں کہ اسکول بند کرنے سے 15 لاکھااساتذہ بے روزگار ہو گئے ہیں، امید ہیں کہ ہمارے فیصلے کے بعد ہمیں عدالت سے بھی ریلیف ملے گا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس کے بعد تعلیمی اداروں کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔ تا ہم اس حوالے سے پرائیوٹ اسکول مالکان اور حکومت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری تھا لیکن اسکول کھولنے کے حوالے سے کسی قسم کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اس سال بورڈ امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ اعلان کیا گیا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کو 15 جولائی کے بعد کھولا جائے گا۔
اس کے علاوہ حکومت نے مطالبہ کیا تھا کہ تمام اسکول مالکان فیسوں میں 20 فیصد کمی کریں تا کہ والدین کو بھی ریلیف دیا جا سکے، تا ہم اس فیصلے کو آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے مستر دکر دیا تھا۔ اب پھر حکومتی فیصلے کے مخالف جاتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے یکم جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔