پاکستان ٹڈیوں کو دہشت گرد بنا کر بھارت بھیج رہا ہے: ارناب گوسوامی

  • May 31, 2020, 10:19 pm
  • World News
  • 165 Views

پاکستان ٹڈیوں کو دہشت گرد بنا کر بھارت بھیج رہا ہے، پاکستان سے خاص تعصب رکھنے والے بھارتی نیوز اینکر ارناب گوسوامی نے ایک بار پھر پاکستان پر مضحکہ خیز الزام عائد کردیا ہے۔ نیوز اینکر نے ٹی وی شو کے دوران الزام لگایا کہ پاکستان ٹڈیوں کو دہشت گرد بنا کر بھارت بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''سب سے گئے گزرے کو پدی اور پدی کا شوربا کہتے ہیں لیکن اب اس سے بھی ایک ابتر چیز آئی ہے اور وہ ہے ٹڈی''۔
انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل پورے پاکستان کے لیے سب سے بڑی مصیبت بن گیا ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان ٹڈی سے ہار گیا ہے اور آدھے پاکستان پر ٹڈیوں کا قبضہ ہوگیا ہے۔ ارناب گوساوامی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان اب ان ٹڈیوں کے ذریعے بھارت پر حملہ کرے گا؟ انہوں نے پاکستانیوں کو ٹڈیوں کا شوربا کھانے کا مشورہ بھی دیا۔
اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ اکستان ان ٹڈیوں کو دہشت گرد بنا کر بھارت بھیج رہا ہے۔

xx

اس کے بعد انکا یہ الزام سوشل میڈیا پر بھارت کی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا ہے۔ بھارت کے اندر سے ہی ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ایک بھارتی شہری نے اس حوالے سے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’یہ شخص(ارناب) ہمارے لیے شرمندگی ہے۔ جو کوئی کہتا ہے کہ وہ ارناب پر فخر کرتا ہے وہ پاگل ہے۔ آسام میں سیلاب آیا ہوا ہے لیکن یہ شخص پرائم وقت میں ٹڈی پر پروگرام کر رہا ہے جہاں وہ پاکستان سے اسے جوڑ سکے۔ اسے شرم آنی چاہیے''۔