وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفی

  • June 1, 2020, 1:44 pm
  • Breaking News
  • 133 Views

وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فروغ نسیم نے اپنا استعفی وزیراعظم عمران خان کو بھیجوا دیا ہے جس کے بعد وہ جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل بھی 2019 می آرمی چیف ایکسٹینشن کے معاملے پر بھی فروغ نسیم نے وزارت سے استعفی دے کر حکومت کی نمائندگی کی تھی، تا ہم وہ استعفی صرف دو دن کا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی وزارت کا قلمدان دوبارہ سنبھال لیا تھا۔
تا ہم اب دوبارہ فروغ نسیم نے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد وہ جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ اس حوالے سے مختلف رپورٹس میں یہی بتایا گیا ہے کہ فروغ نسیم کے مستعفی ہونے کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس کیس میں وفاق کی نمائندگی کرنی ہے اور وفاقی کی جانب سے جو صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا ہے، فروغ نسیم کو اس کی نمائندگی کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
فروغ نسیم کے استعفی کے فوراََ بعد ان کے گزشتہ سال دیئے گئے استعفی کے حوالےسے ذکر کیا جانا شروع ہو گیا ہے کیونکہ اس وقت بھی انہوں نے حکومتی نمائندگی کے لئے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ تا ہم ان کے اس طرح کے فیصلوں کے بعد حکومت میں ان کی اہمیت بظاہر بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اس بات کا اندازہ حال ہی میں نوازشریف کے معاملے میں ان کو لندن بھیجے جانے سے لگایا جا سکتا ہے۔
وفاق نے نوازشریف کو وطن واپس بھیجنے کے لئے برطانوی حکام سے ملاقات کے لئے فروغ نسیم کا انتحاب کیا تھا۔ لیکن اب گزشتہ سال کی طرح فروغ نسیم نے ایک مرتبہ پھر وفاق کی نمائندگی کے لئے استعفی دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فروغ نسیم نے اپنا استعفی وزیراعظم عمران خان کو بھیجوا دیا ہے جس کے بعد وہ جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے