پنجاب میں عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانے کی خبروں کی تردید

  • June 1, 2020, 1:51 pm
  • COVID-19
  • 104 Views

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننےپرجرمانےکی خبروں کی تردید کردی اور کہاماسک نہ پہننے پر سزا یا جرمانے کاتعین ہونےپرعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننےپرجرمانےکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننےپرجرمانےسےمتعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا اور نہ حکومت نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننےپرابھی قانونی سزا مقرر کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننےپرجرمانوں سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ہمسایہ ملک کےنوٹیفکیشن کوچندجگہ غلطی سےپاکستان کانوٹیفکیشن سمجھ کرچلایاگیا، ماسک نہ پہننےپرسزایاجرمانےکاتعین ہونےپرعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا عوام کوروناوائرس کی روک تھام میں ذمہ دارنہ رویہ اپناکرحکومت کی مددکریں۔

یاد رہے گزشتہ روز کورونا وائرس کے انسداد کے لیے پنجاب حکومت نے سخت اقدامات کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ ، گھر میں قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ جبکہ عوامی مقامات پر تھوکنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح کسی دکان میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر مالک دکان کو 2 ہزار روپے جرمانہ جبکہ گاڑیوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مالک کو جرمانہ ہوگا۔

بس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار جرمانہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کار مالک کو 2 ہزار روپے جرمانہ جبکہ رکشے اور موٹر سائیکل سوار کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔