نور بخاری نے چھوٹی بیٹی کے ساتھ تصویریں شیئر کردیں

  • June 1, 2020, 1:58 pm
  • Entertainment News
  • 256 Views

پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اور باقی کی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کرنے والی اداکارہ و میزبان نور بخاری نے اپنی دوسری بیٹی کے ہمراہ تصویریں شیئر کردیں۔

یاد رہے کہ نور بخاری نوزائیدہ کی پیدائش کی خبر کافی حد تک چھپانے میں کامیاب رہی تھیں تاہم نور کی انسٹاگرام اسٹوریز نے سوشل میڈیا صارفین کو ننھے مہمان کی آمد کا پتہ بتا دیا تھا۔

عید کے موقع پر نور بخاری نے پہلی مرتبہ اپنی ننھی پری کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں اور اس سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کو دور کیا۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے لکھا کہ ’میری بیٹی کی پہلی عید۔‘

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد سے ہی نور اپنی ذاتی زندگی کی سوشل میڈیا تشہیر سے گریزاں رہی ہیں، اگرچہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کرتیں لیکن انسٹا پوسٹس نے ان کی اس نئی خوشی کی خبر سنا دی تھی۔

نور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بھی اندازہ ہوتا ہے ان کے گھر آئی یہ ننھی پری 5 ماہ کی ہوگئی ہے کیونکہ 14 فروری یعنی محبت کے عالمی دن کے موقع پر نور نے ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں وہ نومولود کا ہاتھ تھامے ہوئے تھیں۔