9 ماہ میں کئی بار اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی گھر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی

  • June 1, 2020, 7:05 pm
  • Breaking News
  • 425 Views

9 ماہ میں کئی بار اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی گھر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ اغوار کاروں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد جسم فروشی پر بھی مجبور کیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی کے اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمہ متاثرہ بچی کی ماموں کی شکایت پر درج کیا گیا۔چک 102 جی بی برج منڈی گاؤں کے رہائشی محمد عمران نے پانچ اغوا کاروں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اس کی 14 سالہ بھانجی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ جھگڑا کرنے کے بعد چک 115 جے بی میں اپنی والدہ سے ملنے جارہی تھی جب ملزم نے اسے اغوا کیا اور اسے چنیوٹ لے گئے۔
انہوں نے اغوا کاروں کی شناخت آصف ، اس کی اہلیہ کلثوم ، صوبے خان ، اس کی اہلیہ صبا بی بی ، اور اسد کے نام سے کی۔

انہوں نے بتایا کہ اغوا کے بعد بچی کو تحصیل بھاونا میں لے جایا گیا جہاں اس کے ساتھ آصف ، اسد ، صوبے اور دیگر افراد نے بار بار زیادتی کی۔س کے بعد ، اسد اسے زبردستی جسم فروشی کے لئے اسلام آباد لے گیا۔اس کے بعد ملزم نے اسلام آباد کی ایک حویلی میں نوکرانی کے طور پر اسے رکھوایا اور مالک سے چار ماہ کی ایڈوانس تنخواہ لی۔بعدازاں لڑکی موبائل فون کے ذریعے اپنے اہلخانہ سے رابطے کرنے میں کامیاب ہو گئی،جو بعد میں اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے گئے۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اغوا کار گروہوں نے سات دیگر لڑکیوں کو بھی یرغمال بنایا تھا۔ ان لڑکیوں کو بھی جسم فروشی پر مجبور کیا جارہا ہے۔جھمرہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہے ہیں۔